عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونےوالی" کیری آن جٹا 3 " نے کامیاب ترین بزنس کیا

Jul 04, 2023 | 00:04:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلموں میں بھارتی پنجاب فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجموعی طور پر7 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جن میں بھارتی فلم "کیری آن جٹا3" کا راج رہا اور کامیاب ترین بزنس کیا ۔

 "کیری آن جٹا3"میں کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی بھی فلم کی کامیابی پر بے پناہ خوش ہیں. ناصر چنیوٹی نے فلم کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ "فلم میں کام کرکے بہت اچھا لگا، لوگ فلم کو  پسند کررہے ہیں اس کی خوشی ہے , فلم "کیری آن جٹا3" مزاح سے بھرپور ہے اور مکمل فیملی فلم ہے ۔