آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کؤبڑی خوشخبری مل گئی

Jul 04, 2022 | 12:36:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کؤبڑی خوشخبری مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی مہربانی سے پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی جبکہ کینگروز تاحال ٹاپ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   آسٹریلیا کی گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع پا سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکا میں ہے جہاں دونوں میچز میں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنے کا سنہری موقع میسر آئے گا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔