نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب لاہور بھی تبدیل

Jul 04, 2022 | 12:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب لاہور بھی تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، ڈی جی نیب سلیم شہزاد کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیاہے ، جبکہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی میں عرفان منگی کی جگہ کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی پریس کانفرنس میں سینئر صحافی کو سیدھی دھمکی

 درجنوں ہائی پروفائل کیسز سے منسلک رہنے والے عرفان منگی اب نیب راولپنڈی کے ڈی جی نہ رہے، انہیں ساڑھے تین سال کے بعد اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،عرفان منگی کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو نیا ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے اور اب وہ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر ددیئے گئے ہیں۔

، جب کہ نیب بلوچستان کے نئے ڈی جی نعمان اسلم ہوں گے جو پہلے ڈی جی نیب ملتان تھے۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو بھی ایک سال میں دوسری بار عہدے سے ہٹایا گیا ہے، گزشتہ سال انہیں عہدے سے ہٹا کر ہیڈ کواٹرز تعینات کیا گیا تھا، تاہم 15 اپریل 2022 کو دوبارہ انہیں ڈی جی نیب لاہور کا چارج دیا گیا تھا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد سلیم کو ڈی جی نیب کے عہدے سے ایک بار پھر ہٹا کر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہور ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر جبکہ فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت قانون نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے مسودہ تیار کیا تھا ،مسودہ کے مطابق نیب افسر کو بیان جاری کرنے پر ایک سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کیا جائے گااور نیب کرپشن کیسز کی انکوائری 6ماہ میں مکمل کرنے کا پابند ہو گا۔