کورونا کے حملے تیز،مزید 2 افراد جاں بحق،675 نئے کیسز رپورٹ

Jul 04, 2022 | 09:31:AM
کورونا کے حملے تیز،مزید 2 افراد جاں بحق،675 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے حملے تیز ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 675 نئے کیسز  بھی سامنے آ گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے مزید 675 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح چار اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔