محکمہ مو سمیات نے بڑی عید کی ممکنہ تاریخ کا اعلا ن کر دیا

Jul 04, 2021 | 23:15:PM
محکمہ مو سمیات نے بڑی عید کی ممکنہ تاریخ کا اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ رواں ماہ 21 جولائی کو ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ  ذی الحج 1442ھ کے نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر 10 تاریخ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ مو سمیات کی جا نب سے کہا گیا ہےکہ  29 ذیقعد بروز ہفتہ مورخہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ذی الحج 12 جولائی 2021ء کو ہوسکتی ہے۔

یا د رہے کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق کے بعد اداکا رہ حنا خان بھی میدان میں آگئیں۔۔بڑی با ت کہہ ڈالی