گلوکارایشان خان اور بالی ووڈ اداکارہ ازابیل کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

Jul 04, 2021 | 12:42:PM
گلوکارایشان خان اور بالی ووڈ اداکارہ ازابیل کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار ایشان خان اور بالی ووڈ اداکارہ ازابیل لٹے کا نیا گانا ’تم سانہیں‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ گلوکار ایشان خان ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لئےگانا لے کر آرہے ہیں۔
 بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق اس گانے میں ایشان خان بالی ووڈ اداکارہ ازابیل لٹے کے ساتھ سکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس میوزک ویڈیو کے بارے میں ازابیل نے کہا’’یہ گانا بہت ہی پیارا اور خوبصورت ہےاور جذبات سے بھرپور ہے۔ پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت حیرت انگیز رہا۔ 

اداکارہ ازابیل لٹے اور گلوکار ایشان خان کی اداکاری والا گانا ’ تم سا نہیں‘ کی ہدایتکاری بوبی خان نے کی ہے اورلیونگ واٹر نے اس گانے کولکھااور کمپوز  کیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو کو بی لائیومیوزک اور ورشاککریجہ کےلیبل کے تحت پیش کیا گیاہے۔یہ گانا بی لائیو میوزک کے یوٹیوب چینل اور مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم’ہنگامہ2‘کے ٹریلر کا سوشل میڈیا پر ہنگامہ، ویڈیو ریلیز