پا کستان معروف عالم دین سے محرو م ہو گیا

Jul 04, 2021 | 00:56:AM
پا کستان معروف عالم دین سے محرو م ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ممتاز عالم دین،جمعیت علمائےاسلام ف مانسہرہ کے سرپرست مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استادجبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں شمار کرتے تھے۔ گذشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا ۔ملک کے طول و عرض میں ان کے ہزاروں شاگرد دین کی تبلیغ سے وابستہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی عبدالعزیز زیادتی کیس۔۔فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف