معصوم بچے نے تالا اپنے گلے میں پھنسا لیا، ڈاکٹر زندگی بچانےمیں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معصوم بچے نے تالا اپنے گلے میں پھنسا لیا، والدین بروقت ہسپتال لے گئے، نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے احتیاط سے سرجری کر کے بچے کی جان بچا لی۔
معصوم بچے کے گلے میں کافی بڑے سائز کا تالا پھنس جانے کا واقعہ فیصل آباد میں ہوا۔ فیصل آباد کے ایک نجی اسپتال میں آج ایک معصوم تین سالہ بچے کو لایا گیا جس کے گلے میں پیتل کا تالا پھنسا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 3 سالہ بچےکےگلے میں پھنسا تالا نکال لیا۔
فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں تالا نگل لینے والے 3سالہ بچے کا آپریشن کامیاب ثابت ہوا اور اب بچہ مکمل صحت یاب ہو گیا ہے۔
بچے نے 4 روز قبل کھیلتے ہوئے تالا نگل لیا تھا۔
ایچ او ڈی چلڈرن اسپتال ڈاکٹر نگینہ نے بتایا کہ سانس رکنے کی شکایت پر بچے کو ہسپتال لایا گیا تھا،کامیاب آپریشن کےبعد تالا نکال دیا گیاہے۔
ڈاکٹر نگینہ کے مطابق تالا گلے میں پھنسنے سے بچےکی زندگی کو خطرہ تھا۔