بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا ہرن پاکستان آکرپکڑاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسرعرفات) بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا پاڑہ ہرن نارووال کے نواحی گاؤں سکروڑ میں داخل ہو گیا ۔
نارووال کے گاؤں سکروڑ میں پاڑہ ہرن کو دیکھ کر شہریوں نے پیچھا کیا ۔
ہرن ڈرتے ہوئے ایک حویلی میں داخل ہوگیا ۔
شہریوں نے حویلی میں داخل ہوکر ہڑن کو پکڑ لیا ہے ۔
ابھی تک محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کوئی بھی شخص موقع پر نہ پہنچا ۔
جب لوگوں نے ہرن کو پکرا تو ہرن ڈرا ہوا تھا اور اس کے دل کی دھڑکن بہت تیز چل رہی تھی۔