ہسپتال میں بدانتظامی؛ پنجاب میں ایک اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی معائنہ ٹیم نے آج گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدہ سے ہٹا دیا۔
سی ایم انسپکشن ٹیم آج اچانک گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، ٹیچنگ ہسپتال میں پانی گئی بدانتظامی کی شکایات سننے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کو عہدے سے ہتا دیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی انسپیکشن ٹیم کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال روانہ کیا تھا۔
سی ایم انسپکشن ٹیمنے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،وارڈز مین زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمارداروں سے ان کی شکایات معلوم کیں۔ عملہ سے بھی فیڈ بیک لیا۔
مریضوں اور تیمارداروں نے دواؤں کی فراہمی میں بدانتظا می کی شکایات کیں۔
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہٹا دیا گیا-