بلوچستان کے دور دراز علاقہ سے چار لاشیں مل گئیں

Jan 04, 2026 | 18:57:PM
 بلوچستان کے دور دراز علاقہ سے چار لاشیں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمت اللہ موسیٰ خیل) بلوچستان میں دور دراز پہاڑی علاقہ ڈب  کے مقام پر چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

 چار لاشیں ملنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 شام تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 مقامی صحافتی ذرائع کے مطابق ڈب کا علاقہ ژوب لورالائی اور موسیٰ خیل تینوں اضلاع کی سرحد پر واقع ہے

 تاحال تینوں اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے ان لاشوں کے متعلق باضابطہ انفارمیشن سامنے نہیں آئی۔

ژوب، لورالائی اور موسیٰ خیل بلوچستان کے شمال مشرقی علاقہ مین واقع اضلاع ہیں اور یہاں آبادی میں پشتون آبادی کا تناسب قدرے زیادہ ہے۔