15 ماہ تک چینی ’’مفت‘‘ ملے گی!

Jan 04, 2026 | 18:39:PM
15 ماہ تک چینی ’’مفت‘‘ ملے گی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مہنگائی کے ستائے افراد کے لیے یہ اطلاع یقیناً خوشخبری ہے کہ انہیں سرکاری سکیم کے تحت 15 ماہ تک چینی مفت ملے گی۔

دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی نے متوسط طبقے کا بجٹ متاثر اور غریبوں کا دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل کر دیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد روزمرہ کھانے پینے میں استعمال ہونے والی اشیا بھی خریدنے سے قاصر ہیں۔

ایسے ہی غریب افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے 15 ماہ تک مفت چینی دی جائے گی۔ تاہم یہ مفت چینی بھارتی راجدھانی دہلی کے ضرورت مند خاندانوں کو دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دہلی سٹیٹ کے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے انہیں مفت چینی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

دہلی ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ جنوری 2026 سے مارچ 2027 تک نافذ العمل رہے گا اور اس پیشکش سے تمام اے اے وائی کارڈ ہولڈرز مستفید ہو سکیں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح وبہبود دہلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: