مائیکرو سافٹ نے کی بورڈ میں بؔڑی تبدیلی کر دی 

Jan 04, 2024 | 21:04:PM
مائیکرو سافٹ نے کی بورڈ میں بؔڑی تبدیلی کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مائیکرو سافٹ نے نئے کی بورڈ میں بؔڑی تبدیلی کر دی ، اگلے چند ماہ میں نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا،اسےکو پائلٹ  کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا،بیان میں کہا گیا کہ اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔کو پائلٹ بٹن مینیو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جسے دہائیوں قبل متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا۔اس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہو جائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے۔