27 سالہ معروف ماڈل ہوٹل میں قتل

Jan 04, 2024 | 14:41:PM
27 سالہ معروف ماڈل ہوٹل میں قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیل سے رہا ہونے والی بھارت کی معروف ماڈل کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ دیویا پاہوجا کو حال ہی میں ایک ملزم کے مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے کیس میں 7 سال بعد ضمانت ملی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز انہیں ایک ہوٹل میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، خاتون ماڈل کا انڈر ورلڈ کے ساتھ تعلق 2016ء میں شروع ہوا جب وہ صرف 18 سال کی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے انہیں 2016ء میں ایئر پورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں ان کے دوست اور ایک خطرناک گینگسٹر کے مبینہ جعلی مقابلے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 7 سال جیل میں گزارنے کے بعد دیویا پاہوجا کو جون 2023ء میں بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے خاتون ماڈل کو طویل قید اور متوقع طویل ٹرائل کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت دی تھی،ہوٹل کے مالک ابھیجیت سنگھ اور 2 ملازمین سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ خاتون ماڈل کی لاش پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ قتل کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے مالک ابھیجیت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون ماڈل تصاویر منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے کر پیسے وصول کر رہی تھی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔