مسائل کا حل ن لیگ کا مشن، عوام کو ریلیف دینا جانتے ہیں، شہباز شریف

Jan 04, 2024 | 12:08:PM
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن مسائل حل کرسکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن مسائل حل کرسکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔

لاہور میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف مسلم لیگ ن مسائل حل کرسکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سڈنی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اووز بن سکے 

اجلاس کے دوران رہنماؤں نے قیادت کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔