خاتون کا جہاز میں ایسا کام۔۔  جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

Jan 04, 2022 | 12:47:PM
جہاز کے کوڑا دان سے نومولود بچہ برآمد خاتون گرفتار
کیپشن: جہاز کے کوڑا دان سے نومولود بچہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماریشس میں طیارے کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد ہونے کے بعد ایک خاتون کوشک کی بنیاد پرگرفتارکرلیا گیا۔

 ماریشس ائیرپورٹ کے عملے کومڈغاسکرسے ماریشس پہنچنے والے طیارے کی چیکنگ کے دوران واش روم  کے کوڑے دان سے ایک نومولود بچہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو جنسی حملوں سے بچانے کیلئے خصوصی ڈرونز تیار

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرطیارے کی مسافرمڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو  شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا جس نے نومولود بچے کی ماں ہونے سے انکار کیا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ  اسی نے بچے کو جنم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے چونکا دینے والی خبر

خاتون سے نومولود بچے کے پھینکے کے الزام مزید پوچھ گچھ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ نومولو د  بچہ اوراس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔