آٹھ فروری کو پی ٹی آئی سے بندے اکٹھے نہیں ہوں گے، انکے پاس سٹریٹ پاور ہے ہی نہیں، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خود درخواست کی تھی، درخواست پر وزیراعظم نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا، ہم نے عمران خان کی صحت پر کوئی مذاق اڑایا نہ ہی کوئی منفی بات کی۔ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونا چاہئے۔
عمران خان اور حکومت کی بات چیت پر وزیر اطلاعات کا ردعمل یہ تھا کہ نہ کوئی فرنٹ پر اور نہ بیک پر کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کوئی بات چیت ہو ہی نہیں رہی۔
سوالات کے جواب میں عطا تارڑ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں ہے۔ اگر کوئی سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں بنوں میں،پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے۔
وزیراطلاعات نے پیش گوئی کی کہ 8 فروری کو بھی ماضی کی طرح ہو گا، پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی۔
سوالات کے جواب مین عطا تارڑ نے کہا، مولانا فضل الرحمن ہمارے فطری اتحادی ہیں اور زیرک سیاستدان ہیں قومی مفاد میں وہ کلیر ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی کرنے میں ملوث گروہ بی ایل اے کو بھی جلد شکست فاش ہو گی۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارت میں تین بہنوں نے عمارت سے کود کر خودکشی کر لی
بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے لیکن بھارت کا بائیکاٹ کر دینے کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا، محسن نقوی نے ماسٹر سٹروک کھیلا ہے بنگلہ دیشی عوام محسن نقوی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں
ٹرافی کا معاملہ ہو یا ہینڈ شیک کا محسن نقوی نے زبردست کردار ادا کیا اور اب انڈیا کو مالی مشکلات کا سامنا ہو گا۔