وکلاءبرادری کو مناسب سہولیات مُیَسَّرنہیں ہونگی تو تعمیری کام نہیں کرسکیں گے؛سید واجد گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسید واجد گیلانی نے کہا ہے کہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں، اِن کی فلاح و بہبود بھی بہت ضروری ہے،وکلاء برادری تھڑوں پر بیٹھے گی اور مناسب سہولیات نہیں ہوں گی تو تعمیری کام نہیں کر سکیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی عمارت کی تعمیر میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہماری مدد کی،اُن دونوں وزراء کے ساتھ وفاقی وزیر منصوںہ بندی احسن اقبال کا تعاون تھا کہ اتنی اچھی عمارت وکلاء کو دی۔
ان کا کہنا تھاکہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں،یہ عمارت وکلاء برادری کیلئے سنگِ میل ہے، 78 برسوں سے وکلاء کا کردار ہے،وکلاء نے آئین کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی وہ مثال ہے،وکلاء کے ذریعے ایک عام آدمی نظام عدل تک رسائی حاصل کرتا ہے،اگر انہیں بہتر سہولیات ملیں گی تو وہ اپنے مشن کو بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے احسان نہیں کیا بلکہ قرض اتارنے کی کوشش کی ہے جو وکلاء نے آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 میں پاکستان کی ترقی پرمیزائل مارا گیاجس نےترقی کو کرچی کرچی کر دیا؛ احسن اقبال