وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Feb 04, 2026 | 18:10:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، محسن نقوی نے اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔

دوران گفتگو وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا،  انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لیے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے میں زیر تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ بھی کیا، ملاقات میں ‎ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ گل پلازا، جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد