نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

Feb 04, 2026 | 14:37:PM
نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم  نواز سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی، فریقین نے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم کیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے تو بڑے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ایران کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاؤں کا حصہ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:3 بہنوں نے 9ویں منزل سےچھلانگ لگا دی ،دلخراش واقعہ پر کہرام مچ گیا

 ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانند ہیں، عالمِ اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں نواز شریف جیسے لیڈرکی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں، نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔