قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

Feb 04, 2026 | 10:40:AM
قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی جی پنجاب کابڑا بیان سامنے آگیا

بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

یاد رہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز قازقستان کے صدر کی پاکستان آمد پر نور خان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں قازقستان کے صدر کو سلامی دی، جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے لیا۔