ایران کی بڑی کامیابی، امریکا کو مذاکرات عمان منتقل کرنے پر رضامند کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کیلئے رضا مند کر لیا جو کہ واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، ایران نے دوطرفہ مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے، جس کیلئے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران کی واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیاری مکمل ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، اُمید ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
یہ بی بھی پڑھیں:سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ،امریکہ نے بڑی منظوری دیدی
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ایران سے مذاکرات سے متعلق سوال کیا جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔
ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔
گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔