امریکا نے سعودی عرب کو F-15 لڑاکا طیاروں کے آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

Feb 04, 2026 | 08:37:AM
امریکا نے سعودی عرب کو F-15 لڑاکا طیاروں کے آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )امریکا نے سعودی عرب کو ایف 15 طیاروں کےآلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگون' نے سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی کل مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔

 پینٹاگون کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں محدود تعداد میں امریکی شہری کنٹریکٹرز یا فوجی عملہ بھی طویل مدتی بنیادوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اہم بریک تھرو ،بڑی کامیابی مل گئی

یاد رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز  فروخت کرنے کی بھی  منظوری دی تھی  جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی۔