پی بی 36 قلات کے سات پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ

Feb 04, 2025 | 20:41:PM
پی بی 36 قلات کے سات پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰٰ ترین) الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حلقے میں9 فروری کو ری پولنگ کا شیڈول طے تھا تاہم امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے ری پولنگ نہیں کرائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں، اس بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ قلات میں گزشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں میئر ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا