پاکستان میں منفرد فارمنگ، مگر مچھ پالے جائیں گے ، مگر کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جیکب آباد کے ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم پر مگرمچھ پالنا شروع کر دیے ہیں، جسے بھمبور فارم ہاؤس کہا جاتا ہے۔
صوبہ سندھ کے گرم ترین کہلانے والے شہر جیکب آباد میں مگر مچھ کی فارمنگ کا آغاز ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق اس فارمنگ کا مقصد چمڑے کے کاروبار میں فروغ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے، بھمبور فارم ہاؤس جیکب آباد کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے۔
ویسے تو عام طور پر مگرمچھ دلدل اور تالابوں میں رہتے ہیں، لیکن اب فارم پر آزادانہ گھوم سکیں گے، وہ فارم کے ماحول کا قدرتی حصہ بن چکے ہیں،مگرمچھوں کو پالنے والے مالک نے بتایا کہ ان کو بڑے ہونے میں 5 سال لگتے ہیں، اس کا سائز 21 فٹ تک ہوتا ہے، اور ایک ٹن گوشت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:شمسی توانائی میں انقلاب:دیواروں اورگاڑیوں پرلگنے والے سستے سولر پینل آگئے
مقامی زمیندار کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ مگر مچھ چمڑے کی انڈسٹری اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے بتایا کہ اس کی کھال بہت ساری خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اس سے بہت قیمتی اشیاء تیار کی جاتی ہیں، میں ان کی افزائش پر بھرپور توجہ سے رہا ہوں تاکہ اس فارم کو بین القوامی میعار کے مطابق چلایا جاسکے۔
اس وقت، فارم میں 10 درآمد شدہ مگرمچھ موجود ہیں، زمیندار کو امید ہے کہ انڈے دینے کے بعد ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو جائے گا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی معیشت کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔