انتخابی پوسٹرز چسپاں کرنے پر جھگڑا ، مالک مکان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Feb 04, 2024 | 18:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ سول لائن  میں  مالک مکان نے گھر کی دیوار پر انتخابی پوسٹر چسپاں کرنے پر مزدور نوجوان پر فائرنگ کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ بیکو پور میں مکان مالک کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،فیاض بٹ نامی شخص کے گھرکی دیوارپہ پوسٹرزچسپاں ہورہے تھے جس پر جھگڑا ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان مظہر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے پوسٹر لگا رہا  تھا، مبین عارف جٹ کے پوسٹر اور زخمی نوجوان کے جوتے وہی پڑے ہیں۔

مبین عارف جٹ این اے 78 سے خرم دستگیر کے مدمقابل ہیں ، فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا ، زخمی کوڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ حیران کن خبر