کراچی میں شدید بارش،فلائٹ آپریشن متاثر،20 پروازیں منسوخ

Feb 04, 2024 | 10:30:AM
کراچی میں شدید بارش،فلائٹ آپریشن متاثر،20 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے جبکہ شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز ملتان منتقل کردی گئی اور اسلام سے آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ضرور پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں اور اسلام آباد سے سکھر کی دو پروازیں پی منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ کوئٹہ سے اسلام آبادکی پرواز  بھی اڑان نہیں بھر سکے گی۔

پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پرواز  منسوخ کردی گئی جبکہ نجی ائیر لائن کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں اور غیر ملکی ائیرلائن کی دوحا سے ملتان کی دو پروازیں منسوخ کر ہو گئیں۔