ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.35 فیصد اضافہ،22 اشیا ءمہنگی

Feb 04, 2022 | 21:06:PM
 مہنگائی، شرح، اضافہ
کیپشن:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.35 فیصد اضافہ ہواو جس سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہو گئی، سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا ءمہنگی ہوئیں، ٹماٹراوسط 70 روپے94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور اوسط قیمت 149 روپے65 پیسے فی کلوہوگئی جبکہ زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی،ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ سرسوں کے تیل کی قیمیت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا جبکہ دودھ، دہی، مٹن، بیف، دال مسور، دال چنا، کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 6 اشیا ءکی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام رہا، آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ انڈے کی قیمت میں فی درجن 6 روپے 5 پیسے کمی ہوئی اور چینی اوسط 76 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:  کوٹھے سے سیاست تک۔۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی..انتظار ختم۔۔ٹریلر ضرور دیکھیں