کوٹھے سے سیاست تک۔۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی..انتظار ختم۔۔ٹریلر ضرور دیکھیں

Feb 04, 2022 | 20:03:PM
گنگوبائی، کاٹھیاواڑی، پوسٹر
کیپشن: گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا پوسٹر (فوٹو بشکریہ یو ٹیوب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا نیا پوسٹر شیئر کر دیا,جبکہ آ ج اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ عالیہ اس فلم میں گنگوبائی کاٹھیاوادی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ممبئی کے کاماتھی پورہ کے ایک کوٹھے کی میڈم گنگوبائی کوٹھے والی کی زندگی سے متاثر  ہو کر بنائی گئی ہے اور حسین زیدی کی کتاب 'مافیا کوئینز آف ممبئی' کے ایک باب پر مبنی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے نئے پوسٹر کے ساتھ مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ساتھ بتایا کہ اس فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہو رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا۔اس پوسٹر میں عالیہ بھٹ سفید ساڑھی میں نہایت وضع دار طریقے سے ہاتھوں کے نیچے تکیے دبائے چارپائی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔اس پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’آ رہی ہے گنگو۔چار تاریخ کو آرہا ہے فلم کا ٹریلر ‘‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی کس سے فائٹ متوقع۔؟۔طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوٹو شئیر کر دی