پشاور زلمی کا دوسرا گانا ریلیز.. سوشل میڈیا پر  خوب دھوم

Feb 04, 2022 | 20:29:PM
 پشاور، زلمی ، دوسرا ،گانا، ریلیز
کیپشن:  پشاور زلمی کا دوسرا گانا ریلیز (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7کے لئے پشاور زلمی کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا۔اس گانے میں معروف سنگر فرحان سعید نے اپنی سریلی آواز سے جادو جگایا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق  پشاور زلمی کا یہ گانا  فورٹی ٹیوڈ بینڈ کی زبردست موسیقی سے سجا ہوا ہے اور جوش و خروش سے بھرپور اس  گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہے ۔ صارفین اس کی ویڈیو ایک دوسرے کو شئیر کر رہے ہیں۔پشاور زلمی کے اس گانےمیں معروف اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی بھی گانا میں ایکشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوٹھے سے سیاست تک۔۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی..انتظار ختم۔۔ٹریلر ضرور دیکھیں