علیزے شاہ کا نیا ہیر سٹائل ۔۔۔مداح حیران، دلچسپ تبصرے

Feb 04, 2022 | 18:34:PM
علیزے شاہ, نیا ہیر سٹائل, مداحوں کو پسند
کیپشن: اداکارہ علیزے شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ہیئرسٹائل مداحوں کو پسند آگیا ہے۔
 علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنا ہیئرسٹائل تبدیل کیا ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ کے بال چھوٹے ہیں اور اس کے علاوہ بالوں پر کلرسٹریکنگ بھی کروائی ہے۔

اداکارہ کے اس نئے ہیئرسٹائل کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین نے علیزے شاہ کویہ نیا ہیئرسٹائل اپنانے پر منی ہیسٹ کے کردار ٹوکیو جبکہ کچھ نے امریکی گلوکارہ بلی ایلیش کی مشابہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کے روز سگریٹ نوشی ۔۔۔ویڈیو وائرل