آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔نیا شیڈول جاری 

Feb 04, 2022 | 14:49:PM
آسٹریلیا ، دورہ پاکستان
کیپشن: آسٹریلین ٹیم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری دورہ آسٹریلیا کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔شیڈول کے مطابق تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی ۔

 یہ بھی پڑھیں: فخرزمان سے کیچ ڈراپ کامعاملہ۔۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلاجائیگا۔ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی کھیلاجائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریزکا پہلا میچ 29مارچ جبکہ دوسرا میچ 30مارچ اور آخری میچ دواپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کا واحد میچ پانچ اپریل کو راولپنڈی میں کھیلاجائیگا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعدمہمان ٹیم وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔


دونوں کرکٹ بورڈز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولرمحمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار