فاسٹ بولرمحمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Feb 04, 2022 | 10:55:AM
فاسٹ بولر محمدحسنین کابولنگ ایکشن غیر قانونی قرار
کیپشن: محمد حسنین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)فاسٹ بولر محمد حسنین کے حوالے سے پی سی بی کا اعلامیہ جاری، آسٹریلیا کے ماہرین کرکٹر زنے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ۔

 ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے تفصیلی رپورٹ آج موصول ہو ئی ہے، گڈ لینتھ ، فل لینتھ ، باونسر اور سلو باونسر ڈیلوریز کرتے ہو ئے محمد حسنین کے بازو کاخم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے، یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان سے کیچ ڈراپ کامعاملہ۔۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پی سی بی ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ ان کے باؤلنگ ایکشن پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7۔۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں آج مقابلہ ہو گا

 یاد رہے کہ محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں کیا گیا۔