اجے دیوگن کی لگژری گاڑی عالیہ بھٹ کو پسند آگئی 

Feb 04, 2022 | 10:54:AM
عالیہ بھٹ ، گاڑی پسند
کیپشن: اجےدیوگن اور عالیہ بھٹ گاڑی چیک کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی لگژری گاڑی رولس رائس اداکارہ عالیہ بھٹ کو پسند آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اپنی آنیوالی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی تشہیر کیلئے سیٹ پر موجود تھے کہ عالیہ بھٹ کی فرمائش پر اجے دیوگن نے اپنی شاندار لگژری گاڑی رولس رائس عالیہ بھٹ کو دکھائی اس موقع پر فوٹوگرافر بھی موجود تھے جنہوں نے عالیہ بھٹ کی گاڑی چیک کرتے ہوئے ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ بہت دلچسپی سے اجے دیوگن کی گاڑی کا معائنہ کررہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کچھ سوالات بھی کررہی ہیں اور اجے دیوگن انہیں سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی یہ ویڈیو خاصی مشہور ہورہی ہے ۔عالیہ بھٹ اس کی مائیلج کے حوالے سے سوال کررہی ہیں ۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہے اور یہ ممبئی کے مافیاز کے حوالے سے ایک فلم ہے جسے معروف مصنف حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبئی کے ایک باب سے اخذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ویلنٹائن ڈے پر کس کے ساتھ ہونگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی