سری لنکا میں دتوا طوفان کی  تباہ کاریاں،لاہور سے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ

Dec 04, 2025 | 18:24:PM
سری لنکا میں دتوا طوفان کی  تباہ کاریاں،لاہور سے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سری لنکا میں دتوا طوفان کی وجہ سے ہونیوالی  تباہ کاریاں کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،این ڈی ایم اے نے آج سری لنکن ائیر لائین کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن  متاثرین کے لیے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں،این ڈی ایم اے نے آج سری لنکن ائیر لائین کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا  ہے،این ڈی ایم اے کیجانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے،پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے،این ڈی ایم اے کمرشل پروازوں  کے ذریعے سری لنکا کو  مزید  امدادی سامان  کی ترسیل جاری رکھے گا،پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ47 رکنی امدادی ٹیم بشمول 6.5 ٹن ضروری آلات لیکر بھی سری لنکا پہنچ چکا ہے،این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے،پاکستان نیوی کے بحر ی جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں،پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے  متاثرین کی ہر ممکن  امداد کی  کوشش جاری رہے گی،مشکل وقت میں پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ گہری دوستی  اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع