اقوام متحدہ کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ

Dec 04, 2025 | 15:45:PM
اقوام متحدہ کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی درخواست پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادپر طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خارجہ کی مشاورت سے وزارت تجارت نے ممبر کسٹم ایف بی آر اور ڈی جی ٹرانزٹ کو احکامات جاری کردیئے۔
وفاقی وزارت تجارت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان کےلیے کارگو کی آمدورفت میں سہولیات فراہم کی جائیں، یونیسیف، ڈبلیو ایف پی،یو این ایف پی اے کے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلئیرنس کی جائے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگو گاڑیوں کی ترسیل مرحلہ وار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
پہلے مرحلے میں خوراک کا سامان لے جانے والے کنٹینرز کلئیر کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات لے جانے والے کنٹینرز کی کلیرنس ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر ضروری اشیاء سمیت طلباء اور اساتذہ کے لئے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس ہوگی۔