آمد سے قبل ہی بھارت میں روسی صدر کی پوجا شروع، ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے بھارت پہنچ رہے ہیں اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
بھارت سے دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جن پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں مقامی لوگوں نے روسی صدر کے استقبال کے لیے آرتی کی۔
دوسری طرف ویلکم مارچ بھی نکالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
#WATCH | Uttar Pradesh | People perform aarti and hold welcome march in Varanasi ahead of Russian President Vladimir Putin's visit to India (03.12) pic.twitter.com/Zibbpy423A
— ANI (@ANI) December 3, 2025
صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس کا مذاق بھی اڑاتے نظر آئے۔
اشوک سوائن نے لکھا کہ پیوٹن بھارت میں ہندوتوا گروپ کے لیے نیا خدا بن چکے ہیں۔
ٹرمپ کے مودی کو نظرانداز کرنے کے بعد بھارت کے ہندو بالادست پیوٹن کی عبادت کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھارت کو مذاق بنا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس منظر کو دیکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا اور لکھا یار مت کرو شرمندگی ہو رہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آرتی اتاری جا رہی تھی، صارف نے سوال کیا کہ وارانسی والے یہی سب کرتے رہتے ہیں کیا؟‘
ایک بھارتی صارف نے طنزاً لکھا کہ ہم ’سوامی پیوٹن‘ مندر کب کھولنے جا رہے ہیں؟
پریاگ نامی صارف نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے، کم از کم اپنی پوجا اور آرتی کی تو عزت کریں، کسی کی بھی آرتی اتانا شروع کر دیتے ہیں۔
اطہر سلیم لکھتے ہیں کہ پہلے انڈین ڈونلڈ ٹرمپ کو پوج رہے تھے پھر ٹرمپ نے مئی کی جنگ کے بعد انڈیا کی ایسی ستھری کی کہ پوری دنیا نے دیکھا۔
اب پیوٹن انڈیا کا دورہ کرنے آرہا ہے تو انڈین پیوٹن کے بت بناکر پوجا کررہے ہیں۔
بشارت چوہدری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار بھارت کے گرنے والے رافیل کی تعداد بتانے پر انڈیا نے روسی صدر پیوٹن کی پوجا شروع کردی۔
واضح رہے کہ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔
یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔