شوبز کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں۔
ان کی عمر 67 برس تھی، یہ خبر ان کے بیٹے، اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔
بینا مسرور نے "بنجارہ"، "بیٹیاں"، "تڑپ"، "عشق نہیں آسان"، "آنگن"، "اگر" اور "جانِ جہاں" جیسے مشہور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ اور سندھ یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ تھیں، جنہوں نے تدریس کے شعبے سے بھی وابستگی رکھی۔
پارس مسرور نے اپنی والدہ کی مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
ان کی موت پر فنکار برادری اور پرستاروں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور کے انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل 'افغان شہری' نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت
ان کا کہنا ہے کہ بینا مسرور کی اداکاری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی فنکارانہ میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔