سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید سستاہوگیا

Dec 04, 2025 | 10:47:AM
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید سستاہوگیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ،روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔
جمعرات کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 66 ہزار500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ ، 68 کی حد عبور کر لی تھی ،تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف درخواست مسترد
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالرسستاہونے کاسلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میںڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے40 پیسے  کاہوگیاہے۔