سٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار۔۔۔کس کے کہنے پر ویڈیوز بنائی؟؟بڑا نام سامنے آگیا

Dec 04, 2021 | 22:20:PM
سٹیج اداکارائوں، خفیہ کیمروں، نازیبا ویڈیو
کیپشن: اداکارائوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ویڈیوزایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن ویڈیو بناتا تھا،ملزم کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سٹیج کی سینئر اداکارہ نے ویڈیوز بنانے کیلئے رقم بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے۔کاشف چن نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کیلئے کہا اور رقم بھی دلوائی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ ۔۔منیجر نے ملازمین سے آخری بار کیا کہا؟ اہم بات سامنے آ گئی
خوشبو خان نے ہی انہیں موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ طور پر ویڈیو بنتی تھی۔ایف آئی اے کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا ہے اور بھیجی گئی ویڈیوز کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراوں مہک نور ،زارا خان،اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کی گئی ہے۔ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالا کون۔۔شناخت ہوگئی
جس پر اداکاراوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دی تھی۔ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنی نازیبا ویڈیوز لیک