معروف سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنی نازیبا ویڈیوز لیک

Dec 04, 2021 | 20:20:PM
معروف سٹیج اداکارائوں، خفیہ کیمروں، نازیبا ویڈیو ، لیک
کیپشن: سٹیج اداکارائوں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف سٹیج اداکاراﺅں کی خفیہ کیمروں سے بنی نازیبا ویڈیوز لیک ہو گئیں، اداکاراﺅں نے تھیٹر انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراؤں مہک نور ،زارا خان اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کردی گئیں۔ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں۔جس پر اداکاراوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دےدی ہے۔ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار۔۔۔کس کے کہنے پر ویڈیوز بنائی؟؟بڑا نام سامنے آگیا