خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہونے کا امکان؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج مزید کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست کےلیے پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے7 پیسےفی لیٹر کم ہونےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک آنےکی ورکنگ مکمل کرلی گئی، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد 385 روپے 86 پیسےفی لیٹرپر آنےکا تخمینہ ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےگزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:5 ہزار کا نوٹ لیتے وقت احتیاط کریں ! الرٹ جاری کردیا گیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتیں تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح پرآ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث خام تیل کی دونوں بڑی عالمی اقسام کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی،مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق عالمی معیار سمجھے جانے والے برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 81.62 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں 3.49 فیصد کمی ہوئی اور یہ 77.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ سیشن میں خام تیل کی مجموعی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں قیمتیں گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملاقات کی اجازت مل گئی