ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

Aug 04, 2026 | 18:09:PM
ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زُبیراعوان) تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
 بورڈ انتظامیہ کے مطابق میٹرک امتحانات میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 72 ہزار 364 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

 نتائج کے مطابق عائشہ زیب نے 1167 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فاطمہ جدون 1163 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ اسوہ مہرین 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نذیر عباسی نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی بہتر تربیت اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ طلبہ مستقبل میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں؛  5اگست2019سیاہ ترین دن،کشمیر پربھارت کے یکطرفہ اقدامات کوتسلیم نہیں کرینگے: امیرمقام