سادگی میں چھپا لاجواب ذائقہ، چنے کی دال کی کھچڑی بنانے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چنے کی دال کی کھچڑی بنانے آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
اجزا:چنے کی دال کی کھچڑی بنانے کے لیے چاول 2 کپ، چنے کی دال 1 کپ، پیاز 1 درمیانی، ٹماٹر 1 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، ہری مرچ 2 سے 3 عدد، زیرہ 1 چائے کا چمچ، دارچینی 1 ٹکڑا، لونگ 3 سے 4 عدد، تیز پات 1 عدد، لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، ہلدی آدھی چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل یا گھی آدھا کپ، پانی تقریباً 6 کپ درکار ہوگا۔
بنانے کا طریقہ:سب سے پہلے چنے کی دال کو اچھی طرح دھو کر 1 سے 2 گھنٹے کے لیے بھگو دیں اور چاول بھی دھو کر تقریباً 20 منٹ کے لیے بھگو دیں۔
دیگچی میں تیل یا گھی گرم کریں، اس میں زیرہ، دارچینی، لونگ اور تیز پات ڈال کر خوشبو آنے دیں۔
پھر پیاز ڈال کر سنہری کریں، اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہری مرچ شامل کر کے بھونیں۔
اب ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مصالحہ اچھی طرح بھون لیں۔
بھیگی ہوئی چنے کی دال شامل کر کے چند منٹ بھونیں، پھر چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پانی شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں،جب پانی کم ہو جائے تو کھچڑی کو ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
تقریباً 15 منٹ بعد کھول کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔ مزید ذائقے کے لیے آخر میں ایک چمچ گھی کا تڑکا لگائیں، جس سے خوشبو اور ذائقہ مزید بڑھ جائے گا۔
چنے کی دال کی کھچڑی کو دہی، پودینے کی چٹنی یا اچار کے ساتھ پیش کریں۔