26ویں آئینی ترمیم کا واپس ہونا ضروری، بھرپور احتجاج کرینگے:نیاز اللہ نیازی 

Aug 04, 2025 | 21:26:PM
26ویں آئینی ترمیم کا واپس ہونا ضروری، بھرپور احتجاج کرینگے:نیاز اللہ نیازی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محمد طیب زاہر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا واپس ہونا ضروری ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

پروگرام "دستک" میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے احتجاج کرے گی، نیاز اللہ نیازی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے 5 اگست پر احتجاج کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سن کر انتہائی دکھ ہوتا ہے جب ہمیں فسادی کہا جاتا ہے۔

 کیا 25 کروڑ عوام جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، وہ بھی فسادی ہیں؟‘نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بیان سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد بچھڑ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، ایسے حالات میں پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا واپس ہونا ضروری ہے اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ عوام کو واپس ملنا بھی ناگزیر ہے ۔پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس لئے احتجاج سے کترا رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہو سکے ۔

تحریک انصاف کہیں نہ کہیں یہ چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اس کے پاس رہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں مفاہمت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اور اگر کے پی حکومت گرتی ہے تو تحریک انصاف کی سیاسی قوت کمزور ہوسکتی ہےاور یہاں بھی وہی ہوگا جو پنجاب میں ہو رہا ہے۔

اس لیئے پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت بچانے کیلئے احتجاج کو محدود رکھے ہوئے ہے۔ماجد نظامی کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں صرف پی ٹی آئی سیاسی طور پر خود کو ان رکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان