سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا، لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں سے درخت گر گئے اور متعدد شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ برطانیہ کے شمالی علاقوں میں متعدد ٹرینیں، پروازیں اور کشتیوں کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان