راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور جلسے جلوسوں پر پابندی

Aug 04, 2025 | 19:36:PM
 راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور جلسے جلوسوں پر پابندی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں 4 اگست سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

 اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق، یہ اقدام ممکنہ سیاسی کشیدگی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان