ملک بھر میں موسم گرم مرطوب رہے گا، لاہور سمیت مشرقی پنجاب میں بارش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک بھر میں موسم گرم مرطوب رہنے کے ساتھ حبس بھی رہے گا جبکہ لاہور، اسلام آباد سمیت مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ ،خوشاب ،میانوالی،بھکر،لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، پشاور، نوشہرہ، مالاکنڈ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت ،ٹانک ،ڈی آئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب کے ساتھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں ژوب ، بارکھان، خضدار ، مو سیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان، میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان