ذوالفقاربھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں: غلام مرتضیٰ جتوئی

Aug 04, 2025 | 15:30:PM
 ذوالفقاربھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں: غلام مرتضیٰ جتوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔

نوشہرو فیروز کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حزب اختلاف کی پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

 غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے دادو کے تھانہ میانی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔