حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونیوالے مذاکرات ناکام

 زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کافیصلہ ،اعلان پریس کانفرنس میں ہوگا

Aug 04, 2025 | 14:57:PM
حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونیوالے مذاکرات ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وفاقی حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے  جس کے بعدشیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
 ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج سمیت دیگر فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،مجلس وحدت المسلمین نے احتجاجی مارچ کا اعلان کردیاوہ 6 اگست سے اپنے احتجاج کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو روزہ طویل مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ختم ہوگیا،ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج سمیت دیگر فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔